ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ حکومت نے استغاثہ ڈائریکٹر جنرل کو ہٹانے کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کیا

کیرالہ حکومت نے استغاثہ ڈائریکٹر جنرل کو ہٹانے کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کیا

Thu, 14 Jul 2016 18:34:09  SO Admin   S.O. News Service

تروونت پورم، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائے وجین نے ریاست کے پراسکیوشن ڈائریکٹر جنرل منجیری شری دھرن نائر کو ہٹانے کے کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن یو ڈی ایف کے مطالبہ کو آج مسترد کر دیا۔نائر کے خلاف کوجھی کوڈ میں ایک عدالت میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایت درج کی گئی تھی۔وجین نے نائر کو عہدے پر برقرار رکھنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے مشہور فوجداری وکیلوں میں ایک ہیں اور معاملہ ایک نجی شکایت پر مبنی ہے۔شکایت کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیلمبور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹروں میں سے ایک نائر نے ایک بینک سے پانچ کروڑ روپے کالون لینے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے صدر کے ساتھ دستخط کئے تھے۔وجین نے اپوزیشن لیڈر رمیش چینتلا کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے پر کہاکہ نائرنے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹروں میں سے ایک کی حیثیت کے طور پر دستخط کئے تھے۔لون کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے لیا تھا۔حکمران ایل ڈی ایف کو گھیرنے کی کوشش کے تحت چینتلا نے جاننا چاہا کہ حکومت کسی ایسے شخص کی تقرری ریاست کے پراسکیوشن ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کس طرح کر سکتی ہے جس کے خلاف مالی بدعنوانی کا معاملہ درج ہو۔


Share: